ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: افغانستان کے لئے چوتھی بھلائی ٹرین کل روانہ ہو رہی ہے

ترکی کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD نے کہا ہے کہ افغانستان کے لئے انسانی امداد کے سامان سے لدی "بھلائی ٹرین” کل چوتھے امدادی سفر پر روانہ ہو رہی ہے۔

AFAD کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمارکے مطابق افغانستان میں 24،4 ملین افراد کو مدد کی ضرورت ہے، 12 ملین سے زائد بچوں کو خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان حالات کے مقابل باضمیر ترک ملت کے تعاون سے افغانستان کے لئے امدادی مہم شروع کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے احکامات سے AFAD کے زیرِ انتظام سِول سوسائٹیوں کے تعاون سے شروع کئے گئے ” افغانستان بھلائی ٹرین منصوبے” کے دائرہ کار میں جنوری اور فروری کے مہینوں میں 3 امدادی سفر کئے گئے ہیں۔ ان 3 سفروں میں 7 ٹرینوں کی مدد سے کُل 2 ہزار 663 ٹن انسانی امداد کا سامان افغانستان بھیجا گیا ہے۔ کل متوقع چوتھے سفر میں 68 کنٹینروں پر مشتمل 1478 ٹن خوراک، لباس، کمبل، صحت اور حفظانِ صحت کا سامان افغانستان پہنچایا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں