ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ سپر لیگ ، ٹیموں کے کپتانوں اور آفیشلز کے اعزاز میں تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف کراچی میں سندھ سپر لیگ کے آفیشلز اور کپتانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تقریب میں موجود تمام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ آخر میں انہوں نے مہمانوں کو سر سید یونیورسٹی کے سوینئر پیش کیے اور یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر کی جانب سے سے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر گل فراز احمد خان نے اپنے خطاب میں سر سید یونیورسٹی کے چانسلر، وائس چانسلر اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرسید یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی بدولت سرسید یونیورسٹی نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان میں اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں