ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عثمان بُزدار کا بطور وزیراعلیٰ اراکان اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ جاری

لاہور: سردار عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں مگر ان کا بطور وزیراعلیٰ اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دو اراکین پنجاب اسمبلی اور ایک ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوسری طرف حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  سردار عثمان بُزدار سے لیا جانے والا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عثمان بزدار کا استعفیٰ اپنے پاس رکھ کر وقت ٹپائو پالیسی پر گامزن ہیں۔ حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی وفاق اور صوبے میں وزیراعظم کی جانب سے دئیے گئے ٹاسک کو پورا کر کے نہیں دکھاتے عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیراعظم کی جیب میں ہی پڑا رہے گا۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں