ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا کے صحرائی شہر میں تارکین وطن کی مبینہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، اقوام متحدہ 

نیو یارک: اقوام متحدہ کے تفتیشی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ان رپورٹوں کی تصدیق کرنے کی کوشش میں ہیں کہ لیبیا میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کے بڑے مراکز میں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کی اجتماعی قبریں موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  عالمی ادارے کے ماہرین  کی جانب  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسی رپورٹیں ملی ہیں کہ ان تارکین وطن کو ریپ کرنے کے علاوہ ان پر تشدد کیا گیا اور کئی واقعات میں انہیں قتل بھی کر دیا گیا۔

ان ماہرین کو خاص طور پر لیبیا کے صحرائی شہر بنی ولید میں ایسی مبینہ قبروں کے بارے میں وہاں مقیم تارکین وطن اور مہاجرین نے بتایا۔ یہ بات غیر واضح ہے کہ ایسی مبینہ اجتماعی قبروں میں کتنے تارکین وطن کی لاشیں دفن کی گئی ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں