ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین : لاک ڈاؤن سے متاثر کاروبار کے لیے خصوصی پیکیج

چین کے بڑے شہر شنگھائی میں لاک ڈاؤن کے دوران گلیوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے

بیجنگ (ا نٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثر کاروبار کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثر کمپنیوں اور اداروں کو 140ارب یوان کے ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مقامی معیشت کی مدد کے لیے ایسی پالیسیاں وضع کی جائیں گی،جس سے کمپنیوںکو قرض کی ادائیگی میں سہولت مل سکے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو 3ماہ مفت سروس فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ ادھر شنگھائی میں گلیاں بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں