ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرافی محمدن نے پہلا آل کراچی مرتضیٰ بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

شہیدحاجی مرتضیٰ بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان ٹرافی وصول کرتے ہوئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاک زمیندار فٹبال کلب کے زیراہتمام موسیٰ لاشاری فٹبال کلب کے تعاون سے پہلا آل کراچی شہید حاجی مرتضیٰ بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل شرافی محمدن اور اسماعیل میموریل کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شرافی محمدن نے پنالٹی ککس پر کامیابی حاصل کرکے ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنالیا۔گبول پارک لیاری میں کھیلے گئے فائنل میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں شرافی محمدن کے ہیرو کیپٹن حنیف کی کوچنگ میں ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین فٹبال سے زبردست داد وصول کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے محمد یوسف بلوچ اورحاجی محمد انوربھی موجود تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں