ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا : مسلح گروہ کی ٹرین پر فائرنگ سے 8مسافر جاں بحق

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں ریل گاڑی پر کیے جانے والے حملے میں 8افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کیا گیا۔ جس مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، وہ دارالحکومت ابوجا اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان سفر میں تھی اور اس میں سیکڑوں مسافر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکا کر کے اسے نقصان پہنچایا اور پھر ریل گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فوج کے مطابق یہ حملہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح مقامی پیشہ ور مجرموں کے منظم گروہوں نے کیا ہے۔

The post نائیجیریا : مسلح گروہ کی ٹرین پر فائرنگ سے 8مسافر جاں بحق appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں