ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ بنانے کے لیے نمبر پورے ہوگئے، راجہ بشارت کا دعویٰ

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال پر صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیرقانون راجہ بشارت نےدعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے نمبر پورے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناراض اراکین بھی چوہدری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہیں اور ان کی حمایت حاصل ہے، اس لیے چند ناراض اراکین جلد پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں، جلد مثبت پیشرفت ہوگی جب کہ (ن) لیگ کے افراد بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔

چوہدری ظہیر الدین کا بھی کہنا تھا کہ جو صورتحال دیکھ رہے ہیں پرویز الٰہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں