ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کے اسکول و کالج کیلئے رمضان کے نئے اوقات کار کا اعلان

 اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں اور کالجوں کے نظرثانی شدہ اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمکس ایف ڈی ای سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام میں پیر سے جمعہ تک اسکولوں اور کالجوں میں صبح کی شفٹ 8 بجے شروع ہوگی اور دوپہر 12 بجے ختم ہوگی۔

سعدیہ عدنان نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز اور اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی ہفتہ کے اختتام سے قبل رمضان المبارک کے دوران اسکولوں اور کالجوں کے نظر ثانی شدہ اوقات کے بارے میں طلبا کو آگاہ کریں۔

جہاں تک شام کی شفٹ کا تعلق ہے تو اسکول اور کالج پیر سے جمعرات تک دوپہر 12:30 بجے کھلیں گے اور شام کو 4:30 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کو شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور شام 4:30 پر ختم ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں