ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت ، با حجاب طالبات کی امتحان میں شرکت پر اساتذہ معطل

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کی امتحان میں شرکت پر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے چند اسکولوں نے حجاب والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی تھی،جس پر انتہاپسند حکومت نے کارروائی کی۔ انتہاپسند ہندوؤں کے ہم نوا میڈیا نے برقعہ پہنی طالبات کے امتحان دینے پر خوب واویلا کیا،جس پر محکمہ تعلیم نوٹس لینے کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے امتحانی مرکز کے 5نگران اساتذہ اور 2ذمے داران کو فوری طور پر برطرف کیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ ایس ایس ایل سی کے امتحانات کے آغاز پر کہا گیا تھا کہ امتحانی ہال میں حجاب پہن کر آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سناتے ہوئے حجاب کوغیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا اور اسکولوں میں طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔حجاب پر پابندی کے نتیجے میں بھارت بھر میں مسلمانوں نے احتجاج کیا اور امریکا اور اسلامی تعاون کی تنظیم کی طرف سے تنقید بھی کی گئی تھی۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کا کہنا تھا کہ تمام شہری ہائی کورٹ کے فیصلے کو قبول کریں اور یکساں اصول کے نفاذ کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ ادھر عدالت عظمیٰ نے بھی فوری طور پر اس کیس پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔

The post بھارت ، با حجاب طالبات کی امتحان میں شرکت پر اساتذہ معطل appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں