ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ماہِ فروری میں برآمدات میں اضافہ

ماہِ فروری میں ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 25،4 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ارب 40 لاکھ ڈالر اور درآمدات 44،5 فیصد اضافے کے ساتھ 27 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی ہیں۔

ترکیہ محکمہ شماریات اور وزارت تجارت کے تعاون سے جمع کئے گئے ماہِ فروری کے عبوری برآمدی و درآمدی ڈیٹا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عمومی نظامِ تجارت GTS کے دائرہ کار میں رواں سال ماہِ فروری کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 25،4 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ارب 40 لاکھ ڈالر اور درآمدات 44،5 فیصد اضافے کے ساتھ 27 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی ہیں۔

ماہِ فروری میں خارجہ تجارت کا خسارہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 135،5 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ کر 7 ارب 88 کروڑ10 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں