ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ون ڈے،اسٹیڈیم میں باجے لانے پر پابندی عائد

لاہور: پاکستانی بلے باز امام الحق آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شاٹ کھیلتے ہوئے،شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگارہی ہے

لاہور (سید وزیر علی قادری)پی سی بی نے شائقین کرکٹ سے انٹرٹینمنٹ کا اہم ذریعہ چھین لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے شائقین کو اسٹیڈیم میں باجا لے جانے سے روک دیا ہے۔بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم کے باہر بینرز لگائے ہیں جس پر لکھا ہے کہ اسٹیڈیم میں باجا لانا منع ہے۔پی سی بی نے یہ اقدام پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کیا ہے۔اس ضمن میں دہاڑی دار مزدوروں کا کہنا تھا کہ باجے پر پابندی سے ہمارا روزگار ختم ہوگیا ہے۔ اسے فروخت کرکے ہی ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، تاہم پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ باجے بجانے سے آسٹریلوی کھلاڑی ڈرجاتے ہیں۔ دوسری طرف دوسرے ون ڈے میں شائقین کی تعداد پہلے ون ڈے میچ سے زیادہ رہی ۔ اس دوران سیکورٹی میں بھی نرمی دکھائی دی گئی۔ پویلین سے مداحوں کی جانب سے تہنتی پیغام ،نعرے بازی اورسبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی پرچم بھی لہرائے گئے۔اس دوران آسٹریلیا کی جانب سے رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے پر شائقین بابراعظم کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے پر بھی تعجب کا اظہار کرتے نظرآئے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر وہی غلطی دہرائی گئی جس سے مہمان ٹیم نے فائدہ اٹھایا، شائقین نے بابراعظم کے فیصلے پر کھل کر تنقید کرتے رہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں