ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کو چلانے کیلئے سنجیدہ لوگوں کی ضرورت ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کیلئے سنجیدہ لوگوں کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینیٹر شیری رحمان نے ٹی ٹی پی کی طرف سے یکم رمضان المبارک سے ملک میں دہشتگرد کارروائیوں کے اعلان پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے شیری رحمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی اعلان سے ملکی سکیورٹی سے متعلق چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ پولرائزیشن اور ملک کی تقسیم نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، ملک چلانے کے لیے آئین اور پارلیمنٹ کے تحت راہ ڈھونڈنی ہوگی۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ٹی ٹی پی کی سیکیورٹی اداروں پر دہشتگرد حملوں کے اعلامیے کی کاپی بھی شیئر کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں