اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔