ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت روس سے تیل کی خریداری جارے رکھے گا، وزیر خزانہ

نئی دہلی: بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ نئی دہلی اپنے قومی مفاد کے تحت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ ہندوستان کی سرکاری ریفائنریوں نے یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد روس سے تیل کی خریداری دوگنی کر دی ہے۔

ہندوستانی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے خریداری شروع کی ہے، تین چار دن ہوئے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا۔گزشتہ ہفتے ہندوستان کے وزیر پٹرولیئم ہردیپ سنگھ پری نے کہا تھا کہ ہندوستان نے روس سے آئندہ تین چار مہینے کچے تیل کی فراہمی کے لئے معاہدہ کیا ہے۔

روس نے ہندوستان کو یوکرین جنگ کے آغاز سے قبل کی تیل کی قیمت میں ہر بیرل پر 35 ڈالر کم قیمت کی پیشکش کی ہے۔اس سے پہلے ہندوستان کے دورے پر گئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات میں کہا کہ ہمارے مغربی ہم منصب سھبی بین الاقوامی مسائل کو یوکرین کے بحران سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس کے برخلاف ہندوستان نے اپنے موقف میں یوکرین جنگ کے سبھی جوانب کو مدنظر رکھتے ہوئے یک طرفہ رائے نہیں قائم کی۔

اس رپورٹ کے مطابق، جہاں ایک طرف ہندوستان نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے وہیں دوسری طرف وہ سکورٹی کانسل میں روس کی مذمت میں پیش ہونے والی کسی بھی قرارداد میں شامل نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں