ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان، دارفر میں تازہ جھڑپوں میں 45 افراد لقمہ اجل

سوڈان کے جنوبی صوبے دارفر میں افریقی اور عرب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 45 افراد جان بحق ہو گئے۔

جنوبی دارفر سیکیورٹی کمیٹی کے بیان کے مطابق 29 مارچ کو صوبے کے مرکز نیالا شہر کے دیہی علاقوں میں افریقی نژاد فیلیٹ اور عرب ریزیگٹ قبائل کے درمیان ہونے والا اختلاف تصادم کی ماہیت اختیار کر گیا۔

جھڑپوں میں 45 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ان واقعات میں کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دارفر کے علاقے میں، جو کہ ملک کے مغرب میں 5 ریاستوں پر مشتمل ہے، قبائلی تنازعات کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔

اس خطے میں جہاں انفرادی اسلحہ عام ہے، زمین، چراگاہوں اور آبی وسائل جیسے قبائل کے درمیان تنازعات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً تنازعات ہوتے رہتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں