ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا مساوات کے غلبہ اور اخلاقیات پر مبنی نظام کی منتظر ہے ، صدر علوی

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ دنیا پیچیدہ صورتحال سے گزر رہی ہے اور انسانی ہمدردی اور انسانوں کے درمیان مساوات کے غلبے اوراخلاقیات پر مبنی عالمی نظام کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔صدرمملکت نے یہ بات جامع سلامتی اوربین الاقوامی تعاون کے ازسرنوتعین کے موضوع پراسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے مقررین اورشرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدرمملکت نے اس بات پرافسوس کا اظہارکیاکہ انسانی تاریخ جنگوں، تباہی اور ہلاکتوں سے بھری پڑی ہے۔صدرنے کہاکہ یہ سوال بھی لمحہ فکر ہے کہ اقوام نے تاریخ سے سبق سیکھا یا نہیں اوریہ بھی ایک سوال ہے کہ جنگوں اورتنازعات سے بچنے کے لیے ریاستوں کی سلامتی کا معیار کیا ہونا چاہیے؟۔صدرنے کہاکہ انسانی فطرت ہمدردی اور خوف کے چند عناصرکی مدافعت کی بنیادہے جو بقا کی جبلت کوتقویت دیتی ہے جس سے ممالک میں تنازعات اورجھگڑے جنم لیتے ہیں۔ صدرمملکت نے توقع ظاہرکی کہ طاقت اوراختیار رکھنے والے روشن خیال اور پڑھے لکھے لوگ اخلاقیات پر مبنی عالمی نظام کے ذریعے انسانیت کے ساتھ انصاف کریں گے۔ صدرنے کہاکہ مختلف ممالک پر بین الاقوامی قوانین کے بیک وقت اطلاق کے حوالے سے دنیا میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اسی طرح انسانوں کے لیے مختلف اقدار دنیا کے لیے خطرہ ہیں ،انسانوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی عالمی کوششوں کے باوجودانسانوں کے درمیان دولت میں عدم مساوات بھی تنائو کا باعث بنی ہے۔دورحاضر کے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ آزادی اظہار کا غلط استعمال، جعلی خبروں کے ذریعے غلط معلومات اور ان کا پھیلائودنیا میں ابھرنے والے چند نئے چیلنجز ہیں۔ صدرنے مزید کہا کہ غربت میں کمی ، صحت و تعلیم پر توجہ دینے کے حوالے سے عالمی کوششیں بارآورثابت ہورہی ہیں جبکہ فی کس آمدنی میں اضافہ بھی ہورہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں