ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جبکہ دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی مقامی شہریوں کی جانب سے حمایت اور علاقہ سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں