اسلا آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو آئین کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے انہوں نے لوگوں کو خرید کر آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں بکھیرنے والے آئین کی باتیں کر رہے ہیں، اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے بغاوت قرار دیا جا رہا ہے، عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کس طرح سے آپ نے آئین کی خلاف ورزی کی،جس طرح سے 20 لوگوں خریدا کیا یہ آئین کا حصہ ہے، کیا ہارس ٹریڈنگ آئین کا حصہ ہے اور آپ ایک اسپیکر کی آئینی رولنگ کو آئین کی خلاف ورزی کہہ رہے ہیں، آپ ہوتے کون ہیں یہ کہنے والے کہ یہ خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہونے والی پریس کانفرنس میں اپوزیشن رہنماؤں نے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے کہہ رہے ہیں کہ بینچ ان کی مرضی کا نہیں ہے اور کل سے میں دیکھ رہا ہوں کہ مسلم لیگ کے اکاؤنٹ سے سپریم کورٹ کے بینچ ہر مسلسل تنقیدی حملے ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے شہزاد اکبر باہر چلا گیا ہے شہزاد اکبر باہر نہیں جاتا کیونکہ شہزاد اکبر نواز شریف نہیں جو بھاگ جائے اب مجھے لگتا ہے کہ آپ ہی اندر جائیں گے۔