ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترجمان پاک فوج قومتی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وضاحت دیں ،بلاول زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت مانگ لی۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لیے بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں گے؟کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیاگیا؟قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان کو اس غیرملکی سازش کا حصہ قرار دیا گیا؟

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اپنی بغاوت کو جواز دینے کیلئے بیرونی سازش کا واویلا کر رہے ہیں، دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں ؟ سازش کو اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے، عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ عمران خان بغاوت کے جواز کے لیے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں آئین کو توڑا گیا، تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ تھا، وزیراعظم کو اندازہ نہیں کہ ہوا کیا ہے، جمہوری عمل کو سبوتاژ کیا گیا، آئین کا دفاع ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، کارکن جشن منا رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی، ہمیں آئین کو توڑے جانے پر زیادہ تشویش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سات سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟ یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کا جینا حرام کیا، یہ اپنی حکومت ختم ہونے پر جشن منا رہے ہیں، ہم جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرنیوالے ہیں، اپنی انا کی وجہ سے عمران نیازی نے یہ سب کیا، عدم اعتماد سے پہلے مستعفی ہو کر جمہوری عمل مکمل کیا جاسکتا تھا، عوام فیصلہ کریں عمران خان کی انا اہم یا آئین۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں