سکھر: رمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں25 سے 30 فیصدتک اضافہ، ماہ رمضان اللہ کے طرف سے مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے،علماء کرام تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں اللہ کے حضورسربسجودہونے اورحمدوثناء کیلئے تسبیح ،ٹوپیوں اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے،
جبکہ مہنگائی کی وجہ سے ان اشیا کی قیمتیں بھی 10 سے 15 فیصدتک بڑھ گئی ہے،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر میں عام اشیاء کے ساتھ کچھ خاص اشیاء کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ،ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہِ مقدس میں لوگوں کا ذوقِ عبادت بڑھ جاتا ہے،
اس مہینے میں بازاروں میں عام استعمال کی اشیاء کے ساتھ ساتھ مسواک، تسبیح ، ٹوپی اور جائے نماز کی خریداری کرتے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کے ایصال ِ ثواب کیلئے قرآن پاک مساجد کو ہدیہ کرتے ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس ایام میں لوگ زیادہ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں اور ذکر اذکار کیلئے تسبیح خریدتے ہیں،
اس بابرکت مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ علماء کرام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اللہ کے طرف سے مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے، اس لئے اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کیلئے جہاں عبادت پر توجہ ضروری ہے وہی یہ مہینہ ہمیں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔