ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب اتحاد یمن میں قیام امن کے لیے کام کر رہا ہے، سعودی نائب وزیر دفاع

ریاض: سعودی نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عرب عسکری اتحاد یمنی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور امن واستحکام کے لئے کام کررہاہے،

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزنے یہ بات جمہوریہ یمن کے وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبدالملک سعید اور یمنی کابینہ کے ارکان سے ملاقات  کے دوران گفتتگوکرتے ہوئے کہی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تہنیتی پیغام یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی کو پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت برادر ملک یمن میں امن، سلامتی، خوش حالی اور ترقی کی خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران، نائب وزیر دفاع نے یمن میں سلامتی، امن اور استحکام کے قیام کے لیے مملکت کی قیادت میں قائم اتحاد کی کوششوں پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب عسکری اتحاد کا مقصد یمنی عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور یمن میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یمن اور سعودی عرب کی سرحدوں پر جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کو اُمید ہے کہ یہ جنگ بندی خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والے یمن،یمن مشاورت کے ذریعے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی سیاسی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی۔

اس موقع پر یمنی وزیر اعظم اور کونسل کے اراکین نے مختلف حالات میں یمنی عوام کے لیے برادر مملکت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت، یمن میں قیام امن اور سلامتی کے حوالے سیریاض کی موثر کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں مملکت اور عطیہ دہندگان کی حمایت پر اعتماد کرتی ہے۔

٭٭٭٭٭

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں