ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

لاہور: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

اسپشل سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔

فریقین نے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معاف کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی اور شہباز شریف و حمزہ سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کےلیے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر شوگر کاروبار کے ذریعے 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا کیس درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں