ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگی کھیل داس نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ ہائوس لے آئے

اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی پارٹی قائد نواز شریف کی تصویر اپنے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس لے آئے۔گزشتہ روز کھیل داس کوہستانی کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر میڈیا سے کہنا تھا کہ آج نواز شریف وزیراعظم بن رہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم بنے یا نواز شریف، سب کو پتا ہے ایک ہی بات ہے۔ یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس 174 ارکان ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی ایک بیان دیا تھا کہ حمزہ شہباز کی جیت کی خوشی میں تمام لیگی ارکان اسمبلی نواز شریف کی تصویر والی شرٹس پہن کر آئیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں