صدر رجب طیب ایردوان نے بلغاریہ کے صدر رومن رادیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ترکیہ اور بلغاریہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران، صدر ایردوان نے ایک بار پھر صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جسے رومن رادیو نے دوسری بار سنبھالا ہے۔
ایردوان نے کہا کہ انہوں نے دوستانہ اور اتحادی بلغاریہ کے ساتھ موجودہ گہرے تعلقات کو ہر میدان میں خاص طور پر نقل و حمل، تجارت اور دفاعی صنعت میں آگے لے جانے کے عزم کے ساتھ کام کیا ہے ۔
صدر ایردوان اور بلغاریہ کے صدر رادیو نے بھی روس یوکرین جنگ اور اس کے علاقائی اثرات کے بارے میں جائزہ لیا۔