ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ ماہ صیام کے روزے رکھنے لگا

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ سیگفیڈ ایکمین ماہ رمضان سے متاثر ہو کر روزے رکھنے لگا ہے ۔

سیگفیڈ ایکمین روزے رکھنے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔

پہلے روزے کے دوران سیگفیڈ ایکمین نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج میری زندگی میں روزے رکھنے کا پہلا تجربہ ہے، میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ روزے میں شامل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے لکھا کہ میرے لیے یہ ایک خاص تجربہ ثابت ہوا، روزے کے دوران تھوڑے سے سر درد کے علاوہ مجھے بہت اچھا محسوس ہوا، پہلے روزےکے بعد میں نے پورے ہفتے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیسرے روزے کے دن سحری کے وقت سیگفیڈ ایکمین نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ تیسرا دن ہے اور میں روزے رکھ رہا ہوں، میں اپنا من پسند کھاناکھاتا ہوں اور مجھے بھوک اور پیاس نہیں محسوس ہوتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں