ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس سربراہ کی یہودی ملیشیا کی معاونت قابل مذمت ہے، حماس

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قابض اسرائیلی پولیس کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی طرف سے آباد کاروں کے نام نہاد سول گارڈمیں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی دعوت کی مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس چیف نے یہودی آباد کاروں کی حال ہی میں قائم ہونیوالی ملیشیا کو ہتھیار فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دعوت تمام اسرائیلی اداروں کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف قتل وغارت اور تشدد پر اکسانے کی منظم کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دعوت ایک بار پھردہشت گردی کی اس منطق کی تصدیق کرتی ہیں جس میں تمام صہیونی ادارے کام کرتے ہیں اور گروہوں اور ملیشیایوں کے طرز عمل پر ان کا مسلسل انحصاراور تمام بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں