کراچی (اسٹاف رپورٹر)بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن انٹر اسکول چمپئن شپ کا ٹائٹل ہیپی پیلس اسکول نے جیت لیا ، فائنل میں ہیپی پیلس اسکول نے ڈی ایچ اے سی ایس ایس کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ انو بھائی گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں ڈی ایچ اے سی ایس ایس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے ، کاشف خان 27 اور عاطف 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ غازی جعفری نے 3 اور ولی سلطان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ غوث ابراہیم ، اسد آصف ، زین احمد اور مہدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 109 رنز کا ہدف ہیپی پیلس اسکول نے 17.4 اوورز میں حاصل کرلیا ،غوث ابراہیم 21 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے شاکر مختیار نے 23 گیندوں پر 5 چوکوں کے ساتھ 28 رنز بنائے ۔ غازی جعفری نے 21 گیندوں پر ناقابل شکست 20 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔ فائنل کے مین آف دی میچ غازی جعفری جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ غوث ابراہیم رہے۔