ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کی مقامی کار کے تازہ ترین ورثن کا دو وزراء کی جانب سے جائزہ

ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ  کار ٹوگ (ترکی کا آٹوموبائل انٹرپرائز گروپ) کےٹسٹس مکمل کرنے کے بعد    تازہ ترین  ورژن کا دو وزراء نے جائزہ لیا ہے۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک اور وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے Togg کی Gemlik تنصیبات  کا  دورہ کیا۔

وزراء نے یہاں ٹوگ انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔

اس کے بعد، دونوں وزراء اور ان کے وفد نے Togg Gemlik  تنصیبات  کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

جائزہ لینے کے بعد، دونوں وزراء Togg کے پہلے SUV ماڈل کے ٹاپ ورژن کی سرخ اور سفید رنگ کی ٹیسٹ گاڑی  میں سوار ہوئے ۔

وزیر نباتی، جو پہلے گاڑی پر سوار ہوئے  نے کہا کہ گاڑی میں سوار  ہو کر  انہیں بہت اچھا محسوس  ہو رہا ہے۔

اس کے بعد  وزیر ورانک ڈرائیور کی سیٹ پر  سوار ہوئے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ  "جب لوگ (اس کار) کے اندر داخل ہوتے ہیں تو وہ خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں، انہیں اس حقیقت پر فخر ہوتا ہے کہ یہ ایک جدید ترین پروڈکٹ ہے۔ یہ ایک بہت ہی قیمتی کام ہے جسے ترکی کے انجینئرز اور تکنیکی لوگوں نے انجام دیا ہے اور یہ گاڑی مکمل طور پر مقامی وسائل سے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل و حرکت کا ماحولیاتی نظام بہت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور دنیا کی صنعت بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ترکی کی جانب سے تیار کردہ  یہ کار ترکی میں تمام مینوفیکچررز، خاص طور پر سپلائرز، ذیلی صنعت، اور تمام صنعت کاروں پر مثبت طور پر اثر انداز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ  مقامی کار 2023 کی پہلی سہ ماہی میں سڑکوں پر آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں