ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول کا اختتام

علی گڑھ انسٹیٹوٹ انٹر ڈپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر
مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض شاہد جمیل نے ادا کئے،تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک کی سعادت ( الیکٹریکل ٹیکنالوجی) کے طالب علم عبدالقادر شیخ نے ادکیے۔ جنرل سیکریٹری (اموبا) اور کنوینئر اے آئی ٹی انجنیرنگ محمد ارشد خان نے اپنے خطاب میں تمام اولڈ علیگرین ممبران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف ، آرگنائزنگ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین قاضی نصر عباس اور انچارچ اسپورٹس آے آئی ٹی طلعت محمود کے ساتھ کام کرنے والوں آفیشلز کوکامیاب پروگرام کرانے پرشکریہ ادا کیا، انہوں نے خاص طور پر طالب علموں کو کھیل کے دوران ڈسپلن کا مطاہرہ کرنے پرزوردیا۔حاجی اشرف نے اپنے خطاب میں کامیاب اسپورٹس ایونٹ کرانے پرآے آئی ٹی کومبارک باد پیش کی،انہوں نے زور دیا کہ ایسے صحت مندانہ اسپورٹس ایونٹ ہوتے رہنے چاہیے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شوکت مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے پانچ سال سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اسپورٹس کوچنگ کی حیثیت سے کام کیا ہے، انہوں نے اسپورٹس فیسٹول ویک بہترین طریقے سے کرانے پر تعریف کی.اور خاص طور پر کھلاڑیوں اورامپائرز کے درمیان اچھے(تعلقات) پر زوردیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں