ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی نے امریکا سے منی لانڈرنگ کی، کرسی بچانے کیلئے آئین توڑا،لیگی رہنما

اسلام آبا:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے امریکا سے منی لانڈرنگ کی، کرسی بچانے کیلئے آئین توڑا ،فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی کی چوری پکڑی گئی، تحقیقات سے بچنے کیلئے پاکستان کے امریکا سے تعلقات کو دا ئوپر لگا دیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی نے امریکا سے منی لانڈرنگ کی، عمران نیازی نے امریکا میں غیر قانونی سرگرمیاں کیں، عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین توڑا، انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو دائو پر لگا دیا پاکستان کو آئینی بحران میں دھکیل دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے کھڑا ہو، امریکا ہماری سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، ایک شخص نے اپنی چوری چھپانے کیلئے پاک امریکا تعلقات دائو پر لگائے، آپ نے ہمارے خلیجی ممالک کیساتھ بھی تعلقات سرد ترین کر دیئے، عمران نیازی !آپ پاکستان کیلئے شرمساری کا باعث بن چکے، کسی بھی ریاست میں سب سے پہلے آئین ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں