اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک بینچ مارک رکھ دیا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ 22 کروڑ عوام کرے گی،نہ کسی کی ایما پر حکومتیں بنیں گی اور نہ گریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر سینٹر فیصل جاوید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کو بیرون ملک سے ایک خط لکھا گیا ،خط میں لکھا گیا عمران خان
کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کے لیے مشکلات ہونگی،پارلیمان اور اپوزیشن میں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ عدم اعتماد آرہی ہے،پتا تھا تو باہر بیٹھے کچھ لوگوں کو ،باہر بیٹھے لوگوں کوکیسے معلوم تھا کہ عدم اعتماد آرہی ہے،عدم اعتماد اپوزیشن کی تھی تو باہر کے لوگوں کو تڑیاں مارنے کی کیا ضرورت تھی،ہمیں بیرون ملک کی سازشیوں سے ڈی ماش کیا جائے،اگر اپوزیشن نیک نیتی سے آگے بڑھ رہی تھی تو ان کیمرہ سیشن میں کیوں نہیں آئی۔