ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی کا مرکزی دروازہ خاردار تاریں لگا کر بند

لاہور: پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اسمبلی کے مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا ہے۔

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران نے جنم  لے لیا ہے جہاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اب تک صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے جب کہ اسمبلی کا مرکزی دروازہ بھی بند کردیا گیا ہے اور اس کے آگے خاردار تاریں لگادی گئی  ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا مرکزی دروازہ بند ہے اور ارکان کو دربار گیٹ سے داخلے کی اجازت ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل اسپیکر کے حکم پر اسمبلی میں میڈیا نمائندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں