ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا اور کہا ہے کہ یہ ہمارا دائرہ اختیار میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں متبادل توانائی بورڈ کے کنسلٹنٹ کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور شریک ملزمان کو احتساب عدالت بڑا ریلیف مل گیا احتساب عدالت نے جج اعظم خان نے ریفرنس واپس نیب کو بھیج دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت دیگر کے خلاف دائر ریفرنس وپاس بھیجتے ہوئے نمٹا دیا، ریفرنس میں شوکت عزیر، لیاقت جتوئی و دیگر ملزم نامزد ہیں ملزمان پر بشارت حسن بشیر کو غیر قانونی کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں