ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصلے میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے،بلاول

اسلام آباد‘کراچی(صباح نیوز+اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ اگر بغاوت میں30سیکنڈلگے تو اس کے تدارک میں بھی30سیکنڈ لگنے چاہییں۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اگر بغاوت میں 30سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہییں،انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتوں کے آئینی بحران کے بعد آج پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا، عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادیے گئے، عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، اس کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا، کیسے عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا اور کیسے بھاگتے ہوئے اس نے آئین کو پامال کیا، عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں