ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظاہروں کے باجود صدر راجہ پکسا مستعفی نہیں ہونگے:سری لنکن وزیر

سری لنکا کے وفاقی وزیرجانسٹن فرنینڈو نے کہا ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسہ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے باوجود وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔

ملکی وزیر فرنینڈو نے سری لنکا کی پارلیمان میں حزب اختلاف کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے چھ عشاریہ نو ملین شہریوں نے صدر کو ووٹ دیے ہیں اور وہ کسی بھی حالات میں استعفیٰ نہیں دیں گے۔

 واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر کے سابقہ اتحادیوں نے اقتصادی بحران کے حوالے سے کیے جانے والے مظاہروں کے پیش نظر استعفے دے دیے تھے۔

سنگین اقتصادی بحران سے دوچار سری لنکا میں چند روز قبل ہزاروں افراد نے صدر گوٹابایا راجاپکسے سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرتشدد مظاہرے کیے۔

پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے کولمبو میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے اور منگل کو سری لنکا کے صدر نے پارلیمان میں اپنی اکثریت کھو دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں