ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واجبات کی عدم ادائیگی، آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند

اسلام آباد: واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی گئی۔ صرف 4 دن کا اسٹاک رہ گیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل نے اربوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4 ہزار 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا 4 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے،رمضان المبار ک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لئے وزارت توانائی نے سر جوڑ لیے۔

ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو پی ایس او کے تحت 25 ارب روپے کے وجبات 16 اپریل تک جاری کرنے کے لئے باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں