ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 21 مقابلے ‘ ونرز اور رنر اپ ٹیموں کیلئے انعامی رقم جاری

پشاور(جسارت نیوز)صوبائی ا سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے انڈر 21 فیمیل کے حالیہ مقابلوں میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات کی تقسیم کا عمل شروع کردیا اور متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ز کو انعامی رقم کا چیک جاری کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے علاقے میں ٹاپ اور سیکنڈ پوزیشن پر آنیوالی ٹیموں کو ایک لاکھ 10 ہزار اور 55ہزار روپے کی انعامی رقم جاری کریں۔ اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زرائع کے مطابق ونرز اور رنر اپ کیلئے رقم متعلقہ ڈی ایس اوزکو چیک کے ذریعے دیدی گئی ہیں قبل ازیں یہ تقریب سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوا میں31مارچ کو منعقد کی جانی تھی تاہم بعض اضلاع میں انتخابات کی وجہ سے یہ سلسلہ نہیں ہوسکا اور اب اضلاع کی سطح پر رقم دیدی جائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں