ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیاں شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام ااباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مطلوبہ نقشہ جات کی فراہمی کے لیے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی
انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن نے ملکی حالات کوسامنے رکھتے ہوئے اورڈیجیٹل مردم شماری جس کا فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا ہے کا انتظار کیے بغیر2017ء کی مردم شماری اور آبادی کے اعدادوشمار کے مطابق فوری طور پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقہ جات کی حلقہ بندی (Delimitation) کے کام کا آغاز کر دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے مزید صوبائی حکومتوں کو تحریر کیا جائے کہ نقشہ جات ودیگر ڈیٹا فوری طورپر الیکشن کمیشن کو مہیا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں