ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تل ابیب میں فائرنگ سے اسرائیلی دعووں کی قلعی کھل گئی

اسرائیلی شہر تل ابیب میں فائرنگ کے بعد تباہی پھیلی ہوئی ہے‘ چھوٹی تصویر شہید فلسطینی رعد حازم کی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں ایک بار پر یہود پر فائرنگ سے اسرائیلی دعووں کی قلعی کھل گئی۔ خبررساں اداروں کے اسرائیلی شہر تل ابیب پر ہجوم بار اور ریستوران میں فائرنگ کے واقعے میں 2افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،تاہم بعد میں اسرائیلی پولیس نے تعاقب کرکے اسے شہید کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 29 سالہ فلسطینی حملہ آور کا نام رعد حازم ہے۔اس کا تعلق مغربی کنارے کے شہر جنین سے ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی حملہ آور کو یافا میں ایک مسجد کے قریب شہید کیا گیا۔ واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 افراد ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوشاوی نے دعویٰ کیا تھا کہ سیکورٹی سروسزنے اسرائیلی اہداف کے خلاف کارروائیوں کی کئی فلسطینی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور اب ہم فلسطینیوں کو مزید فدائی حملے نہیں کرنے دیں گے۔ نٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں 2ہفتوں میں 10 فلسطینی حملوں کو روکا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں