ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:قومی شاہر اہ پر کار کی ٹکر سے 18سالہ لڑکی جاں بحق

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک 35سالہ شخص سید دلدار علی نول جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار سردار علی کھوسہ شدید زخمی ہو گیا جسے مانجھند اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دیکر سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا ۔ ایک دوسرے واقعے میں اسی مقام انڈس ہائی وے پر ایک18سالہ لڑکی پوجا گجرکو ایک نامعلوم کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی لڑکی کے ورثاءنے نعش سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا جس سے دوطرفہ ٹریفک جام ہو گیا تاہم پولیس نے مذاکرات کرکے 3گھنٹے بعددھرنا ختم کرادیااور احتجاجی افراد کو یقین دلایا کہ وہ لڑکی کو کچلنے والی کار سے متعلق جلد پتہ لگالیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں