ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرفراز احمد کو بدتمیز قرار دینے والے ٹرولز کو سابق کپتان کی اہلیہ کا کرارا جواب

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ سیدہ خوش بخت سرفراز نے شوہر کو بدتمیز کہنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ سرفراز احمد کو اہلیہ سے گھر میں کرکٹ کے موضوع پر بات نہ کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا ایسے میں ان کی اہلیہ نے تمام ٹرولرز کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’تمام سوشل میڈیا پیجز جو سرفراز کو بدتمیز کہہ رہے ہیں انہیں میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ وہی سرفراز ہے جو ہمارے لیے قابلِ فخر ہے اور جس نے ہمیں شاندار دن دکھائے ہیں۔ خوش بخت سرفراز نے سرفراز احمد کو ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز ملنے کی تقریب سے اپنی تصاویر جاری کیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اور بھی بہت سے ایسے لمحات ہیں جن کا میں ذکر کرسکتی ہوں لیکن سمجھدار کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کرکٹ کے موضوع پر بات نہیں کرتے۔ سرفراز احمد کا بتانا تھا کہ 2013ء میں جب ا±ن کی بات پکی ہوئی تو وہ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ٹیسٹ میچ کھیلنے جنوبی افریقا گئے اور وہاں وہ کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

سرفراز نے بتایا کہ واپسی پر جب میری خوش بخت سے بات ہوئی تو اس نے مجھے کہا کہ آپ اپنی بیٹنگ پر تھوڑا دھیان دیں، جس پر میں نے جواب دیا کہ آج تو تم نے یہ بول دیا، آج کے بعد نہیں بولنا اور اپنے کام سے کام رکھنا۔ سابق کپتان کے اس واقعے پر انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد ان کے دفاع میں اہلیہ کا بیان سامنے آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں