کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ رمضان عمر ایسوسی ائٹس کر کٹ ٹرافی میں کھیلے گئے میچ میں عمر انڑ پرائززنے ساؤتھ اینڈ کلب کو 9 رنز سے شکست دیدی،میچ کی نمایاں بات علی اقبال،اشعر قیرشی کی نصف سنچریاں،انعام خان کی عمدہ بولنگ تھی،کراچی جم خانہ گراؤنڈ پرعمر انٹر پرائزز نے8 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز کا ٹارگٹ دیا،علی اقبال نے نصف سنچری54،بابر ملک34 اور آصف اظہار نے27رنز بنائے، اسپنر اشعر قریشی نے 3 اور بدر قریشی نے2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ساؤتھ اینڈ کلب عمدہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنا سکی،اشعر قریشی51،سرفراز خان 32اور اعظم خوشی نے35رنز کی اننگز کھیلی،انعام خان نے 4 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا، میچ کے منصف روحیل شاہجانی نے عمر انٹر پرائزز کے علی اقبال کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،میچ کو وسیم الدین اور ایم رشید نے سپر وائز کیا جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے، آج کراچی جم خانہ بلیوز بمقابلہ کے جی اے ڈھائی بجے کراچی جم خانہ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔