ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین‘ ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملہ‘30افراد ہلاک

کیف‘واشنگٹن (اے پی پی) یوکرین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ حملے میں30 سے زیادہ افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے ریلوے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ روسی فوج کی طرف سے کراماتورسک ریلوے اسٹیشن پر2 میزائل فائر کیے۔ کراما تورسک ریلوے اسٹیشن روسی فوج کی بمباری کے زیر اثر علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں امریکا نے 3 روسی ائرلائنز پر پابندی عاید کردی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے کہا کہ امریکی حکومت نے یوکرین جنگ کے باعث عاید پابندیوں کی خلاف ورزی پر روسی سرکاری ائرلائن ایروفلوٹ کے ساتھ 2 دیگر فضائی کمپنیوں کی امریکی کارگو لانے اور لے جانے پر پابندی عاید کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں