ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لمپی وائرس کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری، کیسز میں کمی نہ آسکی

کراچی: لمپی وائرس کی ویکسینیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے لیکن پھر بھی کیسز میں کمی نہیں آسکی ہے۔لائیو اسٹاک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں لمپی وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 761 ہوگئی۔

لائیو اسٹاک کی رپوٹ میں بتایا گیا کہ وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک مویشیوں کی تعداد 374 ہوگئی ہے جبکہ 14 ہزار 600 مویشی اس وقت میں وائرس میں مبتلا ہیںرپوٹ میں مزید بتایا گیا کہ سندھ بھر میں ایک لاکھ 88 ہزار مویشیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ماہرین کے مطابق لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔

اس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں