ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈین وزیراعظم کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ مین میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔ اس پروقار تقریب میں متحدہ اپوزیشن کے تمام سرکردہ رہنمائوں نے شرکت کی۔

نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے۔ شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شہباز شریف کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں