ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اگلے حملے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے، ولادیمیر زیلنسکی

 کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے صرف یوکرین کو نہیں بلکہ یورپ کو بھی دھمکایا ہے، روس اگلے حملے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی ارکان پارلیمان سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے سیکڑوں انفراانسٹرکچر کو تباہ کردیا، روس کے تباہ کیے گئے انفرا اسٹرکچر میں کم ازکم 300 اسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اگلے حملے کےلیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے،

یوکرین کے شہر ماریوپول میں روسی حملے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک اسے رکنے پر مجبور نہیں کیا جاتا، اگر ہمیں اس جنگ سے بچنا ہے تو ہمیں مزید مدد کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں