ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کے مشورے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں