ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ اور گورنر خیبر پختون خواہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

پشاور: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے اپنے عہدوں سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔ شاہ فرمان نے اپنے استعفے پر دستخط کرکے اسے صدر مملکت پاکستان عارف علوی کو بھجوا دیا۔

ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائے گا میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔

گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی، ایک دو دن میں گورنرہاؤس سے شفٹ ہوجاؤں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں