ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر ایردوان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹیلی فون کرنے والے پہلے غیرملکی سربراہ

ترک  صدر رجب طیب ایردوان  پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں   نو منتخب   وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا  ٹیلی فون کیا ہے۔

صدر ایردوان نے نو منتخب وزیراعظم  شہباز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ” مجھے یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستان  اور ترکی کے درمیان تعلقات  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ "

نو منتخب وزیراعظم  شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ترکی دو  قابل اعتماد برادر   ممالک  ہیں اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  کو مزید  مضبوط اور فروغ دینا چاہتے ہیں۔

نو منتخب  وزیراعظم شہباز شریف نے صدرایردوان  کے مبارکباد کے ٹیلی فون پر صدر ایردوان  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں